ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نئی حج پالیسی کے تحت ہو گا اگلا حج:مختارعباس نقوی

نئی حج پالیسی کے تحت ہو گا اگلا حج:مختارعباس نقوی

Sun, 13 Aug 2017 23:18:25    S.O. News Service

نئی دہلی:13/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیرمختارعباس نقوی نے ممبئی میں کہاکہ نئی حج پالیسی اس مہینے پیش کی جائے گی اوراگلے سال سے حج سفر اسی کے مطابق منعقدکیاجائے گا۔ انہوں نے حج2017 پر جائزہ اجلاس میں کہا کہ نئی پالیسی کامقصدحج کے عمل کو زیادہ شفاف اورآسان بناناہے۔ حجاج کرام کو بہترین سہولیات دینا اس پالیسی کے مرکز میں ہے۔نقوی نے کہاکہ نئی حج پالیسی بنانے کے لئے بنائی گئی اعلی سطحی کمیٹی اس پالیسی کو حتمی شکل دے رہی ہے۔اسی سال مئی میں مرکزی حکومت نے موجودہ حج پالیسی کاجائزہ لینے اور سال 2012 کے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں نئی پالیسی تیار کرنے کے تناظرمیں تجاویزمانگی ہے۔ سپریم کورٹ کا حکم 2022 تک حجاج کرام کو دی جانے والی سبسڈی کو آہستہ آہستہ کم کرتے ہوئے ختم کرنے کے تناظرمیں تھا۔اقلیتی امورکی وزارت نے لوگوں سے موجودہ پالیسی کے تناظر میں درپیش مسائل کے سلسلے میں اپنی رائے بھیجنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس میں بہتر کیا جا سکے۔موجودہ پالیسی یوپی اے 2 حکومت کے وقت تیار کی گئی تھی۔ بہر حال اس بارے میں تجاویز 24 مئی تک ای میل سے بھیجنی ہے۔ یہ 25 مئی کو انفرادی طور پر لوگوں کی تجاویز بھی سنے گی۔اقلیتی امورکی وزارت نے اس سال فروری میں سابق سفارتکار افضل امان اللہ کے مجموعہ میں کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کمیٹی کو موجودہ پالیسی کے تناظر میں عدالت کی مختلف ہدایات کے اثرات کی جانچ پرکھ کرنے اور ترمیم کے سلسلے میں مناسب تجاویز دینے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی۔


Share: